ٹانک: بچے پرتشدد کے الزام میں والد گرفتار

May 16, 2018

ٹانک میں ایک بچے پر تشدد کرنے کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹانک میں 6سالہ بیٹے پرباپ کےتشدد کے الزامات سامنے آنے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نعمت اللہ پر تشدد کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ والد زور گل کا مؤقف ہے کہ بچہ اسکول نہیں جا رہا تھا جس پر غصے میں آ کر پٹائی کی۔

دوسری جانب ڈی ایس پی عمر دراز بلوچ کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، مزید تفتیش کر رہے ہیں۔