روس اور ترکی کی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کی مذمت

May 16, 2018

روس کے صدر پیوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے گفتگو میں غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

کریملن سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ترک صدر اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔

دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی فائرنگ سے فسلطینی مظاہرین کے جانی نقصان کی شدید مذمت کی اور غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا ۔

پیوٹن اور اردوان نے مسئلے کے حل کےلئے پرامن اور تعمیری بات چیت پرزور دیا ۔

روسی صدر نے کہا کہ فلسطین میں تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے، تعمیری مذاکرات سے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالاجائے۔