شہزادہ ہیری اور میگھان کی شادی میں ایک روز با قی ، تیاریاں مکمل

May 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن (جنگ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھان مرکل کی شادی میں ایک روز با قی رہ گیا ہے۔

اسی سلسلے میں جہاں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وہیں میگھان کی والدہ نے صدیوں پرانی روایت توڑتے ہوئے دلہن کے بگھی سے اتر کرپادری تک جانے کا سفر اپنے ساتھ طے کرانے کا اعلان کیا ہے کیو نکہ میگھان کے والد دل کے دورے کے باعث شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

تقریب کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔

دلہن کا بیش قیمتی خوبصورت لباس تیار ہے۔

شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل ، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔