مسکرائیے اور اچھی صحت پائیے

May 17, 2018

ہم اکثروبیشترقدرتی غذاؤں،میڈیکل دوائیوں اورایکسرسائزز میں اپنی بیماریوں کا حل ڈھونڈتے ہیںمہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کو اپنی اچھی صحت کے لئے حرف آخرقرار دیتے ہیں جو کسی صورت غلط بھی نہیں۔کیونکہ اس مصروف زندگی میںآپ کا دودن بھی بیمار پڑجاناآپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مسکراہٹ یا ہنسنا مسکرانا تو ایک ایسا عمل ہے جو مفت اورآسانی کے ساتھ ہر وقت اور ہر جگہ دستیاب ہے بس ہونٹوں کو ہی تو ہلانے کی زحمت کرنا پڑتی ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ چہرے کا یہ عام سا تاثر صرف آپ کے مزاج کو ہی خوشگوار نہیں بناتا بلکہ آپ کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے یہی وجہ ہے ڈاکٹرزاب درد میں کمی یا اسٹریس سے نجات کے لئے بھی لافنگ تھراپی کا استعمال کرنے لگے ہیںآئیے آج بات کرتے ہیں ہنسنے کے ان فوائد پر جن سے آپ آج تک لاعلم ہیں ۔۔۔

امیون سسٹم کی کارکردگی بہتر

طبی ماہرین کے مطابق ہنسنےسے دماغ کے امیون سسٹم کی کارکردگی نہایت اچھی ہوجاتی ہے۔ہنسنے سے ہمارا بلڈ سرکولیشن ٹھیک رہتا ہے، بلڈ سرکولیشن ٹھیک رہنے سے ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، ہنسنے سے ہماراامیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے،اور جب امیون سسٹم مضبوط ہوگا تو ہم کم بیمار پڑیں گے

اسٹریس سے نجات

مسکراہٹ ذہنی تناؤ میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے یہ مزاج یا موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ ڈارون نے تو 1872ءمیں ہی کہہ دیا تھا کہ چہرے کے تاثرات میں تبدیلی جذباتی تناؤ کو تبدیل کردیتی ہے اور اب سوئیڈن کی اپسلا یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسکراہٹ ذہنی تناؤ کو دور کرکے مزاج کو خوشگواربنادیتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر آپ ذہنی طور پر اداس یا پریشان ہیں تو کوئی اچھی کامیڈی مووی دیکھیں۔ فلم کے دوران ہنسنے سے آپ کے دماغ کے ان کیمیائی مادوں کا خاتمہ ہوجائے گا جو ذہنی تناؤ کا باعث بنتے ہیں ۔

خوبصورتی میں اضافہ

چہرے پر مسکراہٹ آپ کے چہرے کی ساخت میں تبدیلی لاتی ہے اور یہ تبدیلی خوبصورتی میں اضافے کا ذریعہ بنتی ہے ماہرین کے مطابق ہنسنے سےچہرے کی طرف خون کا بہاؤ بڑھتا ہے۔جس سے جلد جوان اور چمکتی رہتی ہے

عمربڑھانے میں مددگار

امریکا کی وینی اسٹیٹ یونیورسٹی کی بیس بال کھلاڑیوں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق جو کھلاڑی زیادہ مسکراتے ہیں ان کی اوسط عمر لگ بھگ 80 سال ہے جو امریکا کے عام شہریوں کی اوسط عمر سے دو سال زائد ہے،جبکہ مسکراہٹ سےلوگوں کی اوسط عمر 73 سال ہے۔

درد سے نجات

ہم اکثروبیشتر کبھی کہیں تو کبھی کہیں درد میں مبتلا رہتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنسنے سے درد میں کمی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ متاثرہ فرد کو درد سے راحت دلانے کے لیے ڈاکٹر لافنگ تھراپی استعمال کرتے ہیں. میڈیکل تجربے میں پایا گیا ہے کہ 10 منٹ تک ہنستے رہنے سے دو گھنٹے گہری نیند آتی ہے۔

ذہنی صحت کے لئے مفید

ماہرین کی رائے کے مطابق مسکراہٹ عام طور پر ذہن کو طویل دورانیے تک مثبت پیرائے میں رکھتی ہے۔ ہنسنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ انسان کے اندر توجہ مرکوز رکھنے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قدرت باقی رکھتی ہے۔جس کے نتیجے میں انسان کے کام کی کارکردگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

دل کی صحت اور بلڈ پریشر کے لئے فائدہ مند

ہنسنا آپ کے دل کے لئے بھی فائدہ مند ہےاس سے دل کی صحت اچھتی رہتی ہے، دوران خون بہتر ہوتا ہے اور پٹھوں کو آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ہنسنے کا عمل پھیپھڑوں کے لیے بہت مفید ہے جس سے الرجی اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسے مزمن امراض کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

laughter clinis & laghter lab

مسکراہٹ کے بے شمار فوائد کے پیش نظر برطانیہ میں کئی لافٹر کلینکس کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں چالیس ہزار سے زائد ڈاکٹرزماہرین نفسیات ہنسی اور صحت کے باہمی تعلق اور اس کے فوائد پر مزید غور کررہے ہیں یہی نہیں برطانیہ کی ایک تجربہ گاہ لافٹر لیب کا قیام بھی اسی مقصد کے پیش نظر کیا گیا ۔

اب چاہے کتنا بھی غصہ یا مشکل حالات ہوں اور ہم واقعی خوشی محسوس نہ کرہے ہوں تو بھی مسکراہٹ کے ذریعے اپنے مزاج کو بہتر بنانا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔