خوش رہنا ہے تو موبائل فون سے دور رہنا ہے

May 17, 2018

خوش رہنا ہے تو موبائل فون سے دور رہنا ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والے رات دس بجے کےبعد موبائل آف کردیں اور خوش رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات گئے فون کا استعمال نیند میں کمی کرتا ہے، موبائل فون کی لائٹس ذہن کو سگنل دیتی ہیں کہ یہ دن کا وقت ہے، باڈی کلاک میں خلل ذہنی مسائل کو بڑھادیتاہے۔

یہی نہیں نئی ریسرچ نے موبائل فون کے استعمال اور کینسر کی بیماری میں تعلق کا اشارہ بھی دیا ہے۔