ماہرہ خان کی بھارتی مداح کو ساتھ رقص کی پیشکش

May 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بھارتی دیوانے کو پاک بھارت سرحد پر بلاکر ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔

ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔کانز میں شرکت کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور فیشن کے چرچے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی جاری ہیں جبکہ ماہرہ کے بھارتی دیوانوں نے بھی انہیں بے حد سراہا ہے۔

کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ کے ایک بھارتی مداح نے ان کیلئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام شیئر کرایا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کیلئے اپنی دیوانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان کانز کے دوران آپ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔


ماہرہ خان نے اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کے جواب میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والے کو پاک بھارت سرحد پر بلاکر اسے گلے لگانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے اپنے دیوانے کو کہا کہ وہ ان سے بےحد محبت کرتی ہیں۔