جاپان: تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر

May 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

جاپان کے شہر Zama کے پُل پر ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب مخالف سمت سے آتی تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں ٹرک لڑکھڑا تے ہوئے پُل کے کنارے پر لٹک گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں ریسکیو اہلکاروں نے فوری اقدامات کر کے ٹرک ڈرائیور کوبحفاظت بچا لیا ۔