سلمیٰ ہائیک کی خوبصورت جِلد کا راز

May 19, 2018

سلمیٰ ہائیک زندگی کی پچاس بہاریںدیکھ چکی ہے، جی ہاںکئی برسوںسے وہ ایسی ہے ستواں،بے عیب جلداور قدرتی نکھار کے ساتھ لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہے۔ اگر اس کی مشہور زمانہ فلمیں ’’ ڈسپراڈو‘‘اور ’’ فرام ڈان ٹِل ڈسک ‘‘ 90ء کے اواخر میںریلیز نہ ہوئی ہوتیں تو لوگ یہی سمجھتے کہ وہ تیس سال کی ہے۔

تو آخر رازکیاہے ؟

باجود اس کے کہ وہ مشہور ترین اداکار ہ ہے اور بلاشبہ دنیا کے امیر ترین افراد میںسے ایک مرد سے شادی بھی کررکھی ہے ، یعنی اس کے پاس دولت کی ریل پیل ہونے کے باوجود وہ دیگر اداکارائوں کی طرح ہالی ووڈ کے ٹرینڈز یعنی بوٹوکس ، فلز اور ہزاروں ڈالر والی فیس کریمیںاستعمال نہیںکرتی ۔ حقیقت یہی ہے کہ سلمیٰ کی اسکن کیئر روٹین بہت سادہ سی ہے ، جس پر آپ بھی عمل کرکے جواں سال دکھائی دے سکتی ہیں۔ سلمیٰ کا کہنا ہے ‘

’’ دراصل میری بیوٹی روٹین وہی ہے جو میں نے اپنی دادی سے سیکھی ہے۔میںیہ سمجھتی ہوںکہ ہمیںصرف ٹرینڈز کے پیچھے ہی نہیںبھاگنا چاہئے ، اور ویسے بھی جن نئی چیزوں کو آپ ٹرائی کرنے جارہے ہوں، ہوسکتا ہے وہ آپ کے موافق نہ ہوں۔ جہاںتک میری اسکن روٹین کا سوال ہے تو وہ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ یہ کوئی مشین نہیںجو ایک ہی طریقے سے آپریٹ ہوتی رہے ، اسی لیے وقت کے حساب سے اس کیلئے کام کرنا پڑتاہے۔ میںجب صبح اٹھتی ہوں، میں اپنی اسکن دیکھتی ہوں، اس پر توجہ دیتی ہوں ، اس سے بات کرتی ہوں اور سوال کرتی ہوں، ’’ آج مجھے کس چیز کی ضرورت ہے ؟‘‘

تو دیکھتے ہیں ، سلمیٰ کی مورننگ اسکن کیئر روٹین کیا ہے؟

کلینسر۔ Cleanser

’’میں صبح اپنا منہ نہیںدھوتی ۔ کبھی نہیں۔ مجھے لگتاہے یہ آپ کی جِلد کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔ میں اسے موئسچرائز کرتی ہوں۔ میری دادی نے مجھے سکھایا کہ رات بھر میں آپ کی جلد میںوہ چیزیں بھرجاتی ہیںجنہیںآپ دن میں کھو چکے ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ رات کو اچھی طرح آپ نے کلینسر استعمال کرلیا تو صبح آپ کا منہ گندا نہیں ہوگا۔ یہ کمپنیاں ہی ہیںجو آپ کو پروڈکٹس استعمال کرنے پر آمادہ کرتی ہیں۔

موئسچرائزر۔Moisturizer

میںاپنی AM/PMسپر کریم سے شروعات کرتی ہوں۔ اس کا اہم جزو ایک درخت کی چھال ہے جو میکسیکو میں جھلسی ہوئی جِلد کو ٹھیک کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ یعنی یہ آپ کی جِلد کو ری جینریٹ کرتی ہے۔اس قسم کے موئسچرائزر کا خواب دیکھنا کہ آپ کو بہترین موئسچرائزر کریم مارکیٹ سے مل جائے تو یہ آپ کی جیب اور قسمت پر منحصر ہے ۔ میں ہزار ڈالر کی کریم بھی خرید سکتی ہوںلیکن میں یہی کریم استعمال کرتی ہوں جس کے بارے میں دوسرے لوگ نہیںجانتے ۔

فیس مِسٹ۔Face Mist

میںگلاب کا پانی چھڑکتی ہوں ۔ یہ اسکن پر بہت نرمی دکھا تا ہے اور میری جلِد کو جگا دیتاہے۔

فیس آئل ۔ Face Oil

اگر مجھے محسوس ہو کہ میر ی جِلد بہت زیادہ خُشک ہو رہی ہے تو میں اپنی AM/PMکریم میںکچھ قطرے گلو وفیشل آئل (Glow Facial Oil)کے شامل کرلوںگی۔

نیک کریم ۔ Neck Cream

کچھ مہینے پہلے میںنے دیکھا کہ میرے گلے کی جِلدلٹکنےلگی ہے تو اس کا ذکر میں نے اپنی میک اپ آرٹسٹ سے کیا اور پوچھا ،’’ کیا تم بھی وہی دیکھ رہی ہو جو میں دیکھ رہی ہوں؟‘‘۔ اس نے کہا ،’’ میںکہنا تو نہیںچاہتی لیکن یہ حقیقت ہے ۔ ‘‘ تو اس کے بعد میںنے اپنے گلے کے چاروں طرف سیرم استعمال کرنا شروع کردیا۔ دوہفتوںبعد سب ٹھیک ہوگیا۔ ہاں، چھوٹا سا مسئلہ ہے لیکن میںاسے سیرم کے ساتھ کنٹرول کرتی رہتی ہوں۔

لپ بام ۔ Lip Balm

میںاپنے پرس میں سسلی لپ بام رکھتی ہوں۔

سن اسکرین ۔ Sunscreen

میں تو SPF کے خلاف ہوں۔ حالانکہ یہ بہت اچھی چیز ہے لیکن میرے لیے نہیں۔ میں اس وقت تک سن اسکرین استعمال نہیںکرتی جب تک میںتما م دن کیلئے دھوپ میںباہر نہ رہوں۔ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوںکہ اسے اس وقت استعمال کریںجب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔ 99 فیصد آپ کو اس کی ضرورت نہیںہوتی کیونکہ آپ انڈور یا آفس میںکام کررہی ہوتی ہیں یا شام کے بعد ہی گھر سے نکلتی ہیں۔