دنیا کی 90 فیصد آبادی آلودہ فضا میں سانس لینے پر مجبور

May 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فضائی آلودگی پر متعدد رپورٹس اب تک منظرِ عام پر لائی جا چکی ہیں تاہم انسان فضائی آلودگی سے جس قدر شدت سے متاثر ہو رہا ہے اس میں کمی نہیں ہوئی ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزئشن کی ایک رپورٹ میں ا نکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جتنے افراد بستے ہین ان میں سے صرف دس فیصد صاف فضا میں سانس لے رہے ہیں جبکہ90 فیصد آلودہ اور مضر صحت ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں ۔

اس رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا تھا کہ نیا بھر میں آلودہ ہوا میں سانس لینے کے نتیجے میں ہر سال تقریباً سات ملین انسان اپنی جان سے جاتے ہیں اور لاکھوں متعدد بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

فضائی آلودگی کے حد سے بڑھ جانے کے جہاں موسم پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہیں لوگوں میں اس شعور کو بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ جس سے فضائی آلودگی کا تدارک کیا جا سکے۔

فضا میں موجود مضر صحت مادوں اور گیسوں کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہوتی ہے جوسانس کے ذریعے انسانی خون میں داخل ہو کر انہیں اپنا شکار بنا لیتے ہیں۔