ہیرنگلے کی علیشا چوہدری کی گمشدگی پر مدد کی اپیل

May 20, 2018

لوٹن(نمائندہ جنگ) ایک 15سالہ ایشیائی لڑکی کی گمشدگی پر میٹرو پولیٹن پولیس نے مدد کی اپیل جاری کی ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق نو عمر علیشا چوہدری ہیرنگلے کی رہائشی ہے جسکو آخری مرتبہ باونڈز گرین ایریا ہیرنگلے میں 8مئی کو دیکھا گیا۔پولیس نے اس کی تصویر اور حلیہ بھی جاری کیا ہے۔علیشا چوہدری 5فٹ 3انچ لمبے قد، پتلی جسامت اور سیاہ بالوں والی لڑکی ہے، پولیس کو لڑکی کی کم عمری کے باعث بھی اس کی گمشدگی اور ویلفیئر پر تشویش ہےل اسے آخری مرتبہ سفید ٹاپ اور ہلکی رنگت کی جینز پہنے دیکھا گیا تھا اس متعلق کوئی بھی اطلاع 101 پر فوری پہنچانے پر زور دیا گیا ہے۔