کشن گنگا ڈیم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد واشنگٹن روانہ

May 20, 2018

اسلام آباد (فاروق اقدس)بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم منصوبے کے افتتاح پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے اور بھارت کے اس اقدام کو آبی معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ اس معاملے کو عالمی سطح پر اُٹھانے کے لیے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی سربراہی میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح وفد ہفتے کی صبح اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہوگیا ہے ۔