آئندہ تین روز ہیٹ ویو شدید ہوگی

May 20, 2018

کراچی میں شدید گرمی کی لہر مزید چند روز بر قرار رہے گی ، آئندہ تین روز ہیٹ ویو شدید ہوگی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر منگل اور بدھ کو ہیٹ ویو شدید ترین ہوگی ۔سندھ میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جاسکتا ہے ۔

سندھ میں نواب شاہ،بدین،دادو،لاڑکانہ،سکھرسمیت کئی شہروں میں سورج آگ برسارہا ہے،،بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو بھی گرمی نے اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے۔

دوسری جانب سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں کہیں مطلع صاف اورکہیں جزوی ابرآلود ہونے کے ساتھ خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہا ٹ، راولپنڈی ڈویژن،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔