کراچی : گولیمار میں رینجرز کا چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

May 20, 2018

کراچی کے علاقے گولیمار میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واجہ ولی محمد گوٹھ میں خالی پلاٹ پر چھاپہ مار کر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے شرپسندوں نے چھپایا تھا اور اسے شہر میں دہشت گردی اور بےامنی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین 2 آوان بم اور 2570 مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔