منشیا ت سمیت مختلف مقدمات میں 15ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

May 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیا ت پتنگیں فرو خت کر نے اور جوئے کے مقدمات میں ملوث 15ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ حرم گیٹ میں درج 16 پتنگیں برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عقیل خان،تھانہ ممتا ز ا حمد میں درج 635 پتنگیں برآمد ہونے پر ملزم فیا ض ا حمد کوتھانہ د ہلی گیٹ میں درج 462پتنگیں برآمد ہونے پ ملزم شہبا ز ،530پتنگیں برآمد ہونے پر ملزم سلیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے تھانہ د ہلی گیٹ میں درج جوائے کے مقدمے کے ملزموں نو ید ،اسلم ،طا رق، مر تضی،مبا رک علی، عر فان احمد کو گرفتارکرکے دائوپر لگی 1340 روپے کی رقم برآمد ہونے پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ کپ میں درج 1110گر ام چرس برآمد ہونے پرملزم ما جدعلی شاہ،تھانہ مخدوم ر شیدمیں درج9 لٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم طا رق حسین ، 6لٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم عارف علی ، 7لٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم ر مضا ن ا حمد، تھانہ دولت گیٹ درج 10 لٹر شراب کے مقدمے میں محمد فر حان ، ہونے پرجیل بھجوانے کاحکم دیاہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چو ری کے مقدمہ میں ملوث ملزم سا جدعلی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث ملزموں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے ملزموں کی جانب سے ضمانتی مچلکے داخل نہ کرانے یاکسی دیگر مقدمہ میں ملوث ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ا لپہ نے ملزم یاسرسے رپیٹر،تھانہ قطب پور میں درج ملزم محمد طارق سے پستول برآمد ہونے پر مقدمات درج کر کے عدالت پیش کیا تھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی گیس ری فلنگ پر ملزم ا ختر حسین کی30 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکرکے رہاکرنے کا حکم دیاہے،فاضل عدالت نے اشتہاری ملزم کا شف کو فرار کرانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ا سد کو 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔