گن پوائنٹ پر لوٹنے کے3واقعات،4چوریاں،دوگاڑیاں،2موٹرسائیکل بھی غائب

May 21, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،دوموٹرسائیکلوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈسے محمد راشد ظفر کا کیری ڈبہ نمبر ایف ای-496،تھانہ کینٹ کے علاقہ بنک روڈسے قاضی محمد عبدالواسع کی کار نمبرآرآئی این1046،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیزسیون سے فلک شیر کی موٹر سائیکل نمبر ایم این این -15-16،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سے محمدسرفرازکی موٹرسائیکل نمبر جی اے کے 1619چوری ہوگئی۔تھانہ کورال کے ذیشان ناصرنے بتایاکہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواران کی دکان سے رقم چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ مارگلہ کوظفراقبال نے بتایاکہ نامعلوم چورمدعی کی دکان سے رقم اورموبائل کارڈزچوری کرکے لے گئے۔تھانہ رمناکوقلب عباس نے بتایاکہ مدعی کے گھرسے دوموبائل اوررقم چوری ہوگئی۔تھانہ رمناکوعائشہ سرفرازنے بتایاکہ دبئی سے سامان اوردرہم لے کراپنی بہن ایمان عمرکے گھررکی ایمان نے عمرسے مل کرمدعیہ کوزدوکوب کیا اورنقدی اورسامان چھین لیا۔تھانہ سہالہ کوساجدمحمودنے بتایاکہ جاویدوغیرہ نے پلاٹ کے لین دین کے لئے مدعی سے رقم لی جونہ رقم دے رہے ہیں نہ پلاٹ دیتے ہیں۔تھانہ کوہسارکومحمدذیشان نے بتایاکہ دوملزم مدعی کی دکان سے دوایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مارگلہ کوامیراخان نے بتایاکہ ندیم نے پلاٹ کے لین دین میں رقم لی جوواپس نہیں کررہاہے اورنہ ہی پلاٹ دیتاہے۔تھانہ کینٹ کومحمد رضوان نے بتایاکہ میں اپنے موبائل پر بات کر رہاتھاکہ اسی اثنا میں ایک موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو جہادخالد نے بتایا کہ میں اور میری والدہ گاڑی میں بکرا لینے گئے میں گاڑی سے اتر کر بکرا دیکھنے گیا اور میری والدہ گاڑی میں موجودتھی کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جو میری والدہ سے ان کا پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں 40ہزارروپے، موبائل ودیگر کارڈز تھے۔تھانہ پیرودھائی کوخدادادنے بتایاکہ محمد تنویر شوکت ، محمد نذیر میرے دفتر آئے ان دونوں سے ایک پلاٹ کاسودا29 لاکھ روپے میں طے پایا ۔ میں نے 9 لاکھ کی ایک گاڑی ان کو دی اور ایک لاکھ نقد امانتاً دئیےجبکہ وہ پلاٹ انہوں نے کسی اور کو فروخت کر دیا جنہوں نے مجھ سے دھوکہ دہی کر کے رقم اور گاڑی لے لی ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اسلام خان نے بتایا کہ میری گاڑی سے بیگ نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے جس میں لیپ ٹاپ اور ضروری دستاویزات تھے۔ تھانہ ائرپورٹ کوعارف خٹک نے بتایاکہ دوستوں کے ہمراہ افطاری کے لئے ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی موجودتھے کہ اسی دوران تین موٹرسائیکلوں پرپانچ مسلح لڑکے آئے اورہم سے گن پوائنٹ پرتین موبائل فون اوربیس ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔