نڈال نے آٹھویں بار ’اٹالین اوپن ٹائٹل‘ جیت لیا

May 21, 2018

اسپین کے رافیل نڈال نے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زاریو کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ اٹالین اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


روم میں کھیلے گئے ٹینس ایونٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا سامنا، جرمنی کے الیگزینڈر زاریو سے تھا جہاںنڈال کے تجربے کے آگے زاریو بالکل ہی آف کلر نظر آئے اور وہ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔

نڈال نے فائنل چھ ایک ، ایک چھ ،اور چھ تین سے جیت کر آٹھویں بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کامیابی کے بعد نڈال کافی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ بہت اہم تھا ،انہوں نے جیسا سوچا ویسا ہی ہوا، ایک بار پھر اٹالین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین موقع ہے ۔