پشاور: سکھ اور عیسائی برادری کی جانب سے مسلمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام

May 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پشاور میں سکھ اور عیسائی برادری نے ماہ رمضان میں مسلمان بھائیوں کے لیے افطاری کا اہتمام کر کے بھائی چارے کی نئی مثال قائم کر دی۔

برادری کی جانب سے پشاور میں ہر روز افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران مسلمانوں میں دودھ، کھجوریں اور کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

سکھ برادری کے ساتھ ساتھ عیسائی کمیونٹی نے بھی اس میدان میں قدم رکھا ہے اور افطاری کے موقع پر سکھوں کے ساتھ افطاری تقسیم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پشاور میں سڑک کنارے لگے اس افطاری دستر خوان پر ہر کسی کو افطاری کی دعوت ہوتی ہے، کوئی بھی افطاری کی سعادت حاصل کر سکتا ہے۔