بھارتی سپاہی کا فوج چھوڑنے کا فیصلہ

May 21, 2018

پاکستان میں 4 ماہ قید میں گزارکر جانے کے بعد بھارتی سپاہی نے بھارتی فوج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔سپاہی نے حکام کو خط لکھ کر ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی درخواست بھی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24سالہ چندو چون ستمبر 2016 میں کنٹرول لائن پار کر کے پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہوگیا تھاجسے 4 ماہ تحویل میں رکھنے کے بعد پاکستانی حکام نےبھارتی فوج کے حوالے کردیا ۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ سینیئرز کو اطلاع دیے بغیر کیمپ چھوڑنے پر تفتیش کے بعد چندو چون کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے لئے سزا بھگتناپڑی جبکہ چندو چون ان دنوں ایک ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہے اوراس کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی ملازمت چھوڑ کر ایک عام شخص کی طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔