ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں 2غیر ملکی کوہ پیما ہلاک

May 22, 2018

کھٹمنڈو (جنگ نیوز) دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات نیپال کے کوہ پیمائی سے متعلق ادارے کے ایک اہلکار نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتائی ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر تعینات گیاندرا شریشتھا کے مطابق مقدونیا کا ایک کوہ پیما گزشتہ روز جبکہ ایک جاپانی کوہ پیما آج پیر کے روز یہ چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ رواں سیزن کے دوران دنیا بھر سے 340 کوہ پیما اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے شیر پا ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔