روس میں ریت کا خطرناک طوفان، 39افراد زخمی

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ روس میں آنیوالے خطرناک ریت کے طوفان کا نظارہ ہے جہاں سڑکوں پر ہر جانب ریت ہی ریت اُڑتی دکھائی دے رہی ہے ۔

روس کے شہرTyumenمیں آنیوالے ریت کے طوفان میں ریت کے جھکڑاُڑرہے ہیں جبکہ سڑک پر چلتی گاڑیوں کو آگے بڑھنا محال دکھائی دے رہا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خطرناک ریت کے طوفان میں گھر ، درخت ، گھروں کی چھتیں ہر شے ریت کی نظر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے 39افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔