تحریک انصاف کا سو دن کا ایجنڈا ، ن لیگ کی سوالیہ پریس کانفرنس

May 22, 2018

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 100 دن کے ایجنڈے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے سوالیہ پریس کانفرنس کرڈالی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نیٹو کمانڈر ہیں ، نو ایکشن ، ٹاک اونلی ، اگلے سو دن کا ایجنڈا تب پیش کریں جب پچھلے 1825 دن ، یعنی اپنی حکومت کے پانچ سال کی کارکردگی بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران بتائیں کے پی میں پانچ سال کیا کیا، تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں رہیں ، عوام کراچی ، لاہو اور پشاور میں ایک ایک دن گزار کر دیکھ لیں ، عمران خان سے تقریریں کروالیں ، لیکن پرفارمنس صفر ہے ، صفر جمع صفر برابر صفر ، یہ ہیں عمران خان۔

مفتاح اسماعیل نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف بتائے اپنے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 1600 ارب روپے کہاں سے لائےگی ؟