آم کے آم گٹھلیوں کے دام

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

گزشتہ دنوں ونڈسر کاسل میں منعقد ہونے والی برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر پورا برطانیہ شرکت کرنے کیلئے بے تاب تھا لیکن صرف 2640افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔


ان تمام افراد کو شاہی جوڑے کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع تو ملا ہی ساتھ ہی ساتھ تحفے کے طور پر ایک ایک بیگ بھی ملا۔

گوڈی بیگز میں چاکلیٹ کوائن،کتاب اورپانی کی بوتل سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں۔

شرکاء نے ان بیگز کو آن لائن ویب سائٹ پر فروخت کرنے کیلئے اشتہار لگادیئے جس کے بعد اب تک 50ہزار پونڈ فی بیگ کی بولی لگ چکی ہے۔

شرکاء نے شاہی شادی میں شرکت کا لطف تو اْٹھایا ہی او ر ساتھ ہی ساتھ تحفے کو بیچ کر بھاری قیمت بھی وصول کریں گے،یعنی آم کے آم اور گٹھلیوں کے دام۔