این آئی سی جاری کرکے پریشانی ختم کی جائے، شہری

May 23, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈو حیدر کے رہائشی نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پرنورمحمد شاہ نے بتایا کہ نادرا کے پاس بارہا شناختی کارد بنوانے کے لئے گیا مگر 17 برس بیت چکے ہیں تاحال کارڈ کا اجراءنہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے بلوچستان سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہوا ہوں، شادی بھی یہیں کی اور بچے بھی یہی پیدا ہوئے ہیں، اس کے باوجود نادرا نے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور این آئی سی کا اجراءکرکے پریشانی ختم کی جائے۔