محکمہ پرائمری ہیلتھ کے 6ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹرز تبدیل

May 24, 2018

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے 6ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرز کے تبادلے کر دیئے ہیں ۔ ان میں ڈاکٹر انجم سینئر میڈیکل آفیسر کو چکوال ، ڈاکٹر ثمرہ کرم کو قصور سے ہٹا کر محکمہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر محمد مدثر کو قصور، ڈاکٹر عظمی ممتاز کو روالپنڈی اور ڈاکٹر افتخار نور کو شورکوٹ میں کوارڈینٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔