دہشت گردی کے چارمقدمات میں شہادتیں قلمبند

May 24, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے چار مقدمات میں 9افراد کے بیان قلمبند کر کے مزید گواہ طلب کرلئے، عدالت نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے 9مقدمات میں گرفتار افغانی ملزم عبدالواحد کیخلاف چھ گواہ اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزمان خالد محمود وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند آج 24مئی کو مزید شہادتیں طلب کرتے ہوئے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزمان عارف سعید وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے 30مئی اور تھانہ نیوٹائون کے علاقہ میں ون ویلنگ اور پولیس چوکی پر حملہ آور ہونے کے الزام میں ملوث ملزمان حاجی شہزاد وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے 26مئی کو مزید شہادتیں طلب کر لیں ۔اسی کیس میں گرفتار ملزم حاجی عثمان کو شناخت پریڈ کے بعد جسمانی ریمانڈ کیلئے آج طلب کرلیاگیا۔