ملائیشیا، وزیراعظم مہاتیر کا وزرا کی تنخواہوں میں کٹوتی اورقومی قرضوں کو کم کر نے کیلئے اقدامات کا اعلان

May 24, 2018

کوالمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ کابینہ میں شامل وزیروں کی تنخواہوں میں 10فیصد تک کمی کرینگے۔ اس کیساتھ ملک پر عائد 251.67ارب ڈالر کے قرض کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے کچھ منصوبوں کو ختم کر دیں گے ۔ نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ ملک کے ڈھائی سو ارب سے زائد کے قرضوں کو بھی کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے قبل شروع کیے جانے والے مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں بہت جلد فیصلہ کر لیں گے ۔