نعیم الحق کا ہاتھ اٹھانے کا معاملہ پری پلانڈ تھا، دانیال عزیز

May 24, 2018

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے تھپڑ مارنے کے واقعے پر نعیم الحق کے رویے کو پری پلانڈ قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے ساتھ پیش آئے معاملے پر کہا کہ نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا، ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے، وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا بتنگڑ بنائیں۔ انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں، ان کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے، ان کے ایجنڈ ے میں ایک خفیہ راز ہے۔