شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی تجرباتی سائٹ کو تباہ کردیا

May 24, 2018

شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی تجرباتی سائٹ کو تباہ کردیا۔ غیرملکی صحافیوں کی موجودگی میں جوہری تجرباتی سائٹس ختم کرنے کا کام کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں زیر زمین موجود جوہری تجرباتی سائٹس پنگئی ری کو پانچ گھنٹوں کے دوران دھماکوں سے تباہ کیا گیا۔

اس جوہری تجربہ گاہ سے شمالی کوریا نے 6جوہری تجربات کیے جبکہ جوہری سائٹس کے خاتمے کا اعلان شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کیا تھا جس کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ سے کم جونگ کی ملاقات12 جون کو طے پائی۔