تامل ناڈو، پولیس فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

May 24, 2018

بھارتی ریاست تامل ناڈوکے شہرتھوتو کودی میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 2 روزقبل پولیس نے آلودگی پھیلانے والے پلانٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پرفائرنگ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق تھوتو کودی میں تیسرے روز بھی صورتحال کشیدہ ہے، شہر کے حساس مقامات پر پولیس تعینات ہے جبکہ انٹر نیٹ سروس 5 دنوںکے لیے معطل کردی گئی ۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف کل ریاست بھر میں ہڑ تا ل کا اعلان کیا ہےجبکہ پولیس نے فسادات میں ملوث 67 افراد کو گرفتار کرلیابھی ہے۔