شیر کی خالہ بی مانو نے آئینے میں اپنا عکس دیکھا تو گھبرا گئی

May 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


شیر کی خالہ بلی کی چالاکی کے قصے تو آپ نے سنیں ہی ہوں گے لیکن جناب یہی بی مانو اپنے ہی عکس سے خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس بلی کو ہی دیکھ لیں جو آئینے میں اپنا ہی عکس دیکھ کر گھبرا گئی ہے۔

اپنے ہی عکس سے پریشان بی مانو کے سامنے آئینہ آیا تو پہلے تووہ گھور گھور کر اُس آئینے کو دیکھتی رہی۔کبھی اپنی دم ہلا کر دیکھتی تو کبھی شیشے پر ہاتھ مار کر،جس پر پہلی تو چالاک بلی گھبرائی اور پر اپنے ہی عکس سے کھیلنے لگی۔

لندن سے تعلق رکھنے والی اس بلی کے اس دلچسپ انداز پر جہاں اُس کے مالک خوب محظوظ ہوئے وہیں یہ منظر جس نے بھی دیکھا مسکرا اُٹھا۔