فوزیہ قصوری پی ایس پی میں شامل

May 24, 2018

تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئیں۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فوزیہ قصوری کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج فوزیہ قصوری کی شمولیت سے ہمارے نظریے کی توثیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی دو سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، لوگ صحیح اورغلط میں تمیز کر کے پی ایس پی میں آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا تھا کہ 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ان کے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں۔