امریکا میں4 ہزار549 فٹ طویل آئسکریم ڈیزرٹ تیار

May 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں توٹھنڈی ٹھنڈی مزیدار آئسکریم سب ہی کو پسند ہوتی ہے جس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے اور دل للچا جاتا ہے لیکن جناب امریکا میں ہزاروں افراد نے مل کر دنیا کی سب سے طویل آئسکریم ڈیزرٹ ہی بنا ڈالی اور خوب مزے سے کھائی۔

ٹیکساس میں بچے ،بڑے اور بزرگ سمیت چار ہزار افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور 5سو گیلن آئسکریم، 3سوگیلن چاکلیٹ اور اسٹرابیری سیرپ،2ہزارکریم کے کین، 20ہزار چیریزاور 25پونڈ اپرنکلز کا استعمال کر کے 4ہزار 549فٹ طویل آئسکریم ڈیزرٹ صرف تیس منٹ میں تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔