آگے کنواں پیچھے کھائی،خرگوش کی شامت آئی

May 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


قسمت اگر اچھی نہ ہو اونٹ پر بیٹھے شخص کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے ۔ایسا ہی کچھ اس خرگوش کے ساتھ بھی ہوا۔امریکا کے ایک گارڈن میں غصیلی بی مانو نے وہاں موجود خرگوش کے شکار کا ارادہ کیا اور اسے منہ میں دبا کر اوپر لے گئی۔

چالاک خرگوش نے موقع ملتے ہی بی مانو کے چنگل سے رہائی پالی اور واپس گارڈ ن میں دوڑ لگادی۔

ابھی بی مانو اس کے پیچھے بھاگ ہی رہی تھیں کہ اسی دوران ایک الو نے اچانک خرگوش کو جھپٹ لیا اور رفو چکر ہوگیا۔

بی مانو اپنا شکار جاتے مایوسی سے دیکھتی رہ گئی جبکہ خرگوش اپنی قسمت کو روتا رہا۔