جے یو آئی (ف) کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج

May 27, 2018

خیبر پختونخوا اسمبلی سے فاٹا انضمام بل کی منظوری روکنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام آج پشاور میں صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج کر رہی ہے۔ جے یو آئی کے کارکن اسمبلی کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اسمبلی کے باہر کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ،جےیوآئی ف کےکارکنوں کی پختونخوا اسمبلی میں گھسنے کی کوشش، تمام جماعتوں کی اپنے اراکین کو بروقت پہنچنے کی تاکید،ملاکنڈ ڈویژن کے 24اراکین اسمبلی بھی ناراض ہوگئے۔

اس موقع پر کے پی حکومت کے بھی ارکان اسمبلی سے ہنگامی رابطے اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصرکا پاٹا اورفاٹا کوٹیکس فری قرار دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو بل پرتحفظات ہیں۔

خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کےخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کے لئے جےیوآئی کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جےیوآئی نے آج صوبائی اسمبلی سے فاٹا انضمام بل کی منظوری روکنے کے لئے احتجاج کااعلان کر رکھا ہے۔

جےیوآئی کےکارکنوں میں اکثریت کا تعلق فاٹا کے مختلف علاقوں سے ہے۔فاٹا انضمام بل کی منظوری کے لئےصوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج دوبجے طلب کیا گیا ہے۔