سونگھنے کی صلاحیت کا حامل اسمارٹ فون

June 06, 2018

حس شامہ کا حامل اسمارٹ فون تیار کرلیا گیا اور جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

جرمنی کے معروف Karlsruhe Institute of Technology کے سائنسدانوں کا تیار کردہ انتہائی حساس سینسر متعدد قسم کی بو کو محسوس کرسکتا ہے،اس سینسر کوsmell detector کا نام دیا گیا ہے۔

اسمارٹ فون کو سونگھنے کی صلاحیت دے کر بہت سے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں،یہ سینسر دھویں کے الارم کے انداز میں کام کرے گا اور فضا میں موجود ذرات کو محسوس کرکے شناخت کرتاہے۔ سینسر میں نینو فائبر لگایا گیا ہے جو مختلف گیسوں کو شناخت کرکے بھانپ لیتا ہے۔

جرمنی کے کارلسروہے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدان مارٹن سومر کا کہنا ہے کہ یہ سینسر چندسینٹی میٹر کا ہوگا جس پر ٹن آکسائیڈ سے نینو تار بنائے گئے ہیںجو برقی مزاحمت میں تبدیلی سے ای خاص سگنل پیدا ہوتا ہے اسی بنیاد پر یہ سینسر فوری طور پر اسے محسوس کرکے اسے شناخت کر لیتاہے۔

سائنسدان مارٹن سومر کا کہناہے کہ اس سینسر کی مختلف زاویوں سے آزمائش جا ری ہے تاکہ اس سینسر کے حامل اسمارٹ فون کا استعمال پوری دنیا میںباآسانی کیا جاسکے۔

ان کا کہنا ہے کہ گلاب کی خوشبو عام دنوں میں کچھ ہوتی ہے اور بارش میں کچھ اور اس فرق کو سینسر کس طرح محسوس کرے اس پر مزید تحقیق جاری ہے جس کے بعد یہ سینسر اسمارٹ فون میں اسی طرح ضروری ہوجائے گا جیسے کیمرہ ہر اسمارٹ فون میں۔