بل گیٹس کا آرمی چیف کو فون، کامیاب انسداد پولیو مہم پر مبارکباد

June 07, 2018

ملنڈا گیٹس کے شریک بانی بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے کامیاب انسداد پولیو مہم چلانے پر مبارکباد پیش کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان سے کامیابی کے ساتھ پولیو کے خاتمے میں آرمی کے کرداد کو سراہا۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے بل گیٹس کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج پاکستان کے ہر ممکن مفاد میں تعاون جاری رکھے گی۔