عیدالفطر کی 14 سے 18 جون تک چھٹیوں کی سمری تیار

June 08, 2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5تعطیلات کی سمری تیار کرلی ہے۔ وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کرلی ہے، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 14 جون سے 18 جون تک چھٹیوں کی سمری تیار کی ہے اور اس حوالے سے آج چھٹیوں کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔ رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جون کو عیدالفطرکا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔