2 ہزار 368 امیدوار ڈیفالٹر قرار، مختلف محکموں نے رپورٹ دیدی

June 14, 2018

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ، 2 ہزار 368 امیدوار مختلف محکموں کے نادہندہ نکلے ہیں،حنا ربانی کھر، فیصل واڈا، اسد اللہ بھٹو‘ مراد سعید‘ فیصل کنڈی‘رانا مشہود‘ فہمیدہ مرزا‘رانا تنویر‘حنیف عباسی ‘ منظوروٹو ، عبدالستار بچانی ، پرویزخٹک 10 کروڑ65 لاکھ، اے این پی کے غلام احمد بلور 14 کروڑ 86 لاکھ، ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 10 لاکھ 57 ہزار، این اے اٹھارہ سے حاجی دلدار خان 17 کروڑ، تحریک انصاف کے راجا راشد حفیظ 74 لاکھ، سمیع حسن گیلانی 79 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے‘تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی گئیں‘دہری شہریت کے حامل امید واروں کی تفصیل ایف آئی اے آج شام تک پہنچا دے گی۔اسٹیٹ بینک، پی ٹی سی ایل اورسوئی ناردرن نے نادہندہ امیدواروں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دیدی ‘تینوں سرکاری اداروں کی طرف سے اب تک 2 ہزار368 نادہندہ امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کومل چکی ہیںجو متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوادی گئی ہیں‘ قانون کے مطابق 20 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض الیکشن نہیں لڑسکتا‘پی ٹی سی ایل کی طرف سے 2 ہزار امید واروں کوڈیفالٹرقراردیا گیا۔ ان میں مراد سعید، فیصل کریم کنڈی، عبدالعلیم خان، منظوروٹو، رانا مشہود، یاسمین راشد، عظمی بخاری، بلال یاسین، سرفرازبگٹی، رانا تنویر، رانا افضال، میر ظفراللہ جمالی، گلوکارجواد احمد ،حنیف عباسی اوراعجاز چوہدری شامل ہیں۔سوئی ناردرن نے 268 ڈیفالٹر امیدواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہے۔ تحریک انصاف کے پرویزخٹک 10 کروڑ65 لاکھ، اے این پی کے غلام احمد بلور 14 کروڑ 86 لاکھ، ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 10 لاکھ 57 ہزار، این اے اٹھارہ سے حاجی دلدار خان 17 کروڑ، تحریک انصاف کے راجا راشد حفیظ 74 لاکھ، سمیع حسن گیلانی 79 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے جب کہ پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ،حامد سعید کاظمی،غلام رسول کوریجا اور دیگر بھی نادہندہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے باقی ڈیفالٹرزکے نام بھی جلد مل جائیں گے۔کراچی سے اسٹاف رپورٹرکے مطابق اسٹیٹ بینک نے 277امید واروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں۔ اسٹیٹ بینک کی فہرست کے مطابق فہمیدہ مرزا کے ذمے بینکو ں کے 276ملین واجب الاادا ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے اپنی شوگر ملز کیلئے 504ملین روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں۔