نگرانوں سے کہتا ہوں نگرانی کریں، حکمرانی یا پارٹی بازی نہیں، بابر اعوان

June 14, 2018

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سینئرنائب صدر ڈاکٹربابر اعوان نے کہا ہے کہ نگرانوں سے کہتا ہوں نگرانی کریں‘حکمرانی یا پارٹی بازی نہیں،نگراں وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہبازشریف بول رہے ہیں سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر نے جس طرح بجلی کا دفاع کیا ایسے محسوس ہوا شہبازشریف بول رہے ہیں۔ جن کا بجلی سے کوئی کام ہی نہیں ہے وہ بھی ان کا دفاع کر رہے ہیں کے بجلی بہت ہے۔ بتائیں شہباز شریف یا ان کی حکومت یا نگران حکومت بجلی کو کس شاپر میں ڈال کر گھوم رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دھاندلی کے لئے ڈی پی او، سی پی او، آر پی او، ای ٹی اور اور ڈی ایچ او بیٹھے ہوئے ہیں تو وہ کیسی آزاد اور خودمختار ہو سکتے ہیں۔