جرمنی کا مہاجرین سے متعلق ادارے میں تبدیلیوں کا عندیہ

June 16, 2018

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے مہاجرین سے متعلق جرمن ادارے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق جرمن ادارہ اس وقت غیر قانونی طریقہ سے پناہ کے1200 اجازت نامے جاری کرنے کے اسکینڈل کا شکار ہے۔ زیہوفر نے کہا کہ جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور ترک وطن میں اہم اصلاحات دہ بذات خود متعارف کرائیں گے۔ واضح رہے کہ جرمنی کا وفاقی دفتر برائے مہاجرت، بی اے ایم ایف، وفاقی وزارت داخلہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کرتا ہے۔ تاہم ہفتوں سے یہ ادارہ ایک ایسے اسکینڈل کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے وزیر داخلہ زیہوفر پر بھی دبائو بڑھ چکا ہے۔ ادارے کی بریمن شاخ میں نامناسب طریقے سے مہاجرین کو پناہ دیے جانے کے سیکڑوں واقعات کی چھان بین جاری ہے۔