پولیس کی کارروائیاں، مفرور سمیت 6ملزمان گرفتار

June 16, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد آباد پولیس نے دو مفرور ملزمان سجاد قریشی اور شاہدقریشی کو گرفتار کر لیا۔عید گاہ پولیس نے دو ملزمان بلال اور جاوید کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور ایک کلو چرس برآمد کر لی،پولیس کے مطابق ملزمان منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔شاہراہ نور جہاں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ماجد عرف شنواری کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے پستول ،موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی،پولیس کے مطابق سال2015میں بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد علی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کر لی۔