کینیڈامیں امریکی سفیرکوجان سےمارنےکی دھمکیاں

June 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کینیڈامیں امریکی سفیرکوجان سےمارنےکی دھمکیوں بھرا خط اور مشکوک سفیدپاوڈرموصول ہوا ہے۔

کینیڈامیں امریکی سفیرکیلی کرافٹ کودھمکی آمیزخط کےساتھ مشکوک سفیدپاوڈربھیجاگیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی۔

کینیڈین وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سفیرکودھمکیاں انتہائی ناقابل قبول ہیں،خط میں امریکی صدر اورانکےاہل خانہ کوبھی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ خط کے ساتھ بھیجا گیامشکوک سفید پاؤڈرنقصان دہ نہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نےکینیڈین وزیراعظم کوجی7اجلاس کےموقع پربےایمان اورکمزورکہاتھا ۔

قبل ازیںکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونےامریکاکی جانب سے کینیڈین مصنوعات پرٹیرف کی شدیدمخالفت کی تھی۔