پشاور، ملتان سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش

June 18, 2018

پشاور، ملتان سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارششوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، ملتان، خانیوال،راجن پور اور پاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

دوسری جانب وہاڑی، ٹانک اور چیچہ وطنی میں بھی طوفانی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آ ج گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ مردان،کوہاٹ،ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیرمیں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔