عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

June 18, 2018

چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دوپہر کو عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں ہوگا۔

اجلاس میں عام انتخابات 2018 کے لیے باقی رہ جانے والے امیدواروں کو ٹکٹس دینے اور جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے ہیں ان پر ہونے والے اعتراضات کے جواب سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔