بدین : پی پی امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور

June 18, 2018

بدین کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 229،230،اور صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 71،73سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔

این اے 229 سے پی پی کے امیدوار میر غلام علی تالپور اور این اے 230سے رسول بخش چانڈیو کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

پی ایس 73 سے سائیں بخش جمالی اور فہمیدہ مرزا کے بیٹے حسام کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوئے ہیں جبکہ پی پی کے تاج محمد ملاح کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کل تک روک دیا گیا ہے ۔

پی ایس 71 تلہار پر پیپلز پارٹی میراللہ بخش تالپورکے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔