نیو یارک میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش 23 جولائی سے شروع ہوگی

June 19, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) امریکہ کے شہر نیو یارک میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ” ٹیکس ورلڈ یو ایس اے ‘ انٹرنیشنل ایپرل سورسنگ شو اینڈ ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ فیئر“ 23جولائی سے امریکا میں شروع ہوگی جو 25 جولائی تک جاری رہے گی۔اس نمائش میں فیبرک ‘ ایمبرائیڈری ‘ لیس لائن ‘ سلک اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔