سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کل ہوگی

June 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نےٹیسٹ کرکٹر نا صر جمشید کے اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت بدھ کو طلب کی گئی ہے۔ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کی علالت کے باعث گذشتہ ہفتے ملتوی کر دی گئی تھی۔ ٹریبونل میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلیگن گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرائیں گے۔