اوساکا میں شدید زلزلہ،4افراد ہلاک،300زخمی

June 19, 2018

ٹوکیو(عرفان صدیقی )جاپان کے معروف صنعتی شہر اوساکا میں گزشتہ روز چھ اعشاریہ ایک شدت کا خطرناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ،زلزلے سے پورا شہر لرز اٹھا جاپان کی تاریخ میں کسی بھی میٹروپولیٹن سٹی میں اتنا خطرناک زلزلہ دوسری بار ریکارڈ کیا گیا تھا ،زلزلے سے زمین لرز اٹھی ،عمارتیں ہل گئیں ، زیر زمین پانی کی لائنیں پھٹ جانے سے سڑکیں زیر آب آگئیں ،عمارتوں کی دیواریں گرجانے سے چار افراد ہلاک اور تین سو سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ ریلوے نظام معطل ہوگیا ،فلائٹیں منسوخ ہوگئیں ، دو لاکھ مکانوں کی بجلی منقطع ہوگئی، زلزلے کی شدت سے عوام دفاتر اور بچے اسکولوں سے باہر آگئے ، صبح آٹھ بجے کے نزدیک آنے والا زلزلہ انتہائی خطرناک تھا اس سے قبل اس سے زیادہ شدت کا زلزلہ سنہ 1995میں آیا تھا جسے ہانشین زلزلے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اس زلزلے میں ساڑھے ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے یہ ازلزلہ ہیوگو کین میں آیا تھا،اس موقع جاپانی وزیر اعظم نے فوری طور پر ملک کے تمام ایمرجنسی اداروں کو ریلیف کے کاموں کی ہدایات جاری کرتے ہوءے تمام وزراء کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر اوساکا پہنچے اور شہریوں کو جانی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔