مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دیدیا

June 19, 2018

مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ چھوڑ دی اور استعفیٰ گورنر کو بھجوا دیا ہے،گورنرصاحب کوبتادیا ہے کہ ہم اب کوئی الائنس نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر دشمن کا علاقہ نہیں ، یہاں مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کشمیریوں اور پاکستان سے بات ہونی چاہیے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بات چیت سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے، ہم مفاہمت اور بات چیت کی پالیسی پر یقین رکھتےہیں، ہم نے اپنی طرف سے لوگوں کی فلاح کےلیے بہت کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کے لیے بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا، بی جے پی کےساتھ باہمی ایجنڈا بنانے میں کئی ماہ لگے۔