سُروں کے بندھن میں باندھنے کا دن !

June 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ملک میں موسیقی کی تاریخ پرانی اور طویل ہے۔

موسیقی کا عالمی دن پہلی بار 1982ء میں پیرس میں منایا گیا،آج موسیقی کا عالمی دن تقریباً 120 ممالک اپنے منفرد انداز میں مناتے ہیں۔

یہ دن دنیا کے سات سو سے زائد شہر اور ایک سو بیس کے لگھ بھگ ممالک اسے اپنے منفرد انداز میں مناتے ہیں.

موسیقی کی فروغ کے لئے گزشتہ پچیس برسوں سے منائے جانے والے اس دن کی سرگرمیوں میں اسٹریٹ مویزشنز اور عوام کے لئے طرح طرح کی موسیقی میس کرتے فری کانسرٹس کا خاص کردار رہا ہے۔

یورپ، امریکہ ، برطانیہ، جاپان، برازیل سمیت یہ دن گزشتہ کچھ سالوں سے مشرق کے مختلف ممالک سمیت بھارت اور پاکستان میں بھی منایا جاتا ہے۔

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں بھی موسیقی کی مختلف اصناف کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

کلاسیکی، فوک اور قوالی سے لیکر آج کے پاپ راک تک پاکستان میں بھی موسیقی کی تاریخ ناصرف بہت پرانی اور طویل ہے بلکہ اسکا دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام ہے۔

موسیقی کی ترویج کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کو سروں کے بندھن میں باندھنے کا یہ دن ہر سال اکیس جون کو منایا جاتا ہے۔